ڈاکٹر سائرہ حنیف سرویا نے انٹرنیشنل پیپر آف دی ایئر ایوارڈ  جیت لیا

ڈاکٹر سائرہ حنیف سرویا نے انٹرنیشنل پیپر آف دی ایئر ایوارڈ  جیت لیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستانی محقق ڈاکٹر سائرہ حنیف سرویا نے انٹرنیشنل پیپر آف دی ایئر ایوارڈ 2021ء  جیت لیا۔ ان کا تحقیقی مقالہ انفارمیشن پروسیسنگ اینڈ مینجمنٹ لائبریری اور انفارمیشن مینجمنٹ کے شعبہ میں سائنس ڈائریکٹ کے جریدہ میں شائع ہوا 'جریدے میں سال 2021میں 6 شمارے شائع کیے جن میں دنیا بھر سے 250 سے زیادہ تحقیقی مضامین شائع ہوئے۔ ڈاکٹر سرویا اس مقالہ کی مرکزی مصنف ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سائرہ حنیف سرو یا لائبریری اور انفارمیشن مینجمنٹ کے شعبے میں ایک مشہور محقق اور پیشہ ور ٹرینر ہیں جن کو سال 2017 میں امریکن ایسوسی ایشن فار انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بہترین پیپر ایوارڈسے بھی نوازا ' وہ معروف بین الاقوامی جرائد میں 50 سے زیادہ تحقیقی مقالے شائع کر چکی ہیں اور گزشتہ 14 سالوں سے پنجاب یونیورسٹی میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ مزید براں،ڈاکٹر سائرہ ایمرالڈ پبلشنگ کی طرف سے پاکستان کی پہلی خاتون برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -