ڈینگی سے آگاہی کیلئے عالمی ویبنار منعقد کریں گے،سلمان رفیق

ڈینگی سے آگاہی کیلئے عالمی ویبنار منعقد کریں گے،سلمان رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزی سلمان رفیق کی زیرصدارت انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ٹیکنیکل ایکسپرٹس کے اجلاس  میں ڈین آئی پی ایچ پر و فیسرڈاکٹرزرفشاں طاہر،ڈاکٹرصومیہ اقتدار، ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹرشاہدحسین مگسی و دیگر ایکسپرٹس نے شرکت کی ۔ صوبائی وز یر خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ٹیکنیکل ایکسپرٹس کے ساتھ بیٹھ کر بین الاقوامی ڈینگی ویب نار اور ڈینگی ویکسین پر تبادلہ خیال ہواہے۔عوام میں آگاہی پھیلانے کیلئے جلد بین الاقوامی ڈینگی ویب نار منعقدکروایاجائے گا تاکہ اس کی روک تھام ہو سکے۔