مودی حکومت مسلمانوں کے خلافتعصب کا شکا ر ہے،سجاد نذیر

      مودی حکومت مسلمانوں کے خلافتعصب کا شکا ر ہے،سجاد نذیر

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکرٹری اطلاعات چودھری سجاد نذیر نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملعون نوپو شر ما ر اور نوین کمارکی سوچ سے واضح ہوگیا کہ مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف کس قدر تعصب کا شکار ہے حکومت پاکستان بھارت کے ساتھ ہر سطح پر بھرپور احتجاج کر ے۔ انہوں نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی، عالمی برادری ان سازشوں کا نوٹس لے کر ہندوستان میں آباد اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کو رکوائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -