عوام کی آگاہی کیلئے خبر کے اصل جزیات پہنچانا ضروری،مریم اورنگزیب 

  عوام کی آگاہی کیلئے خبر کے اصل جزیات پہنچانا ضروری،مریم اورنگزیب 

  

 اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کی آگاہی کیلئے خبروں کی اصل جزیات پہنچانا ضروری ہے،عوام کی تفریح کے حوالے سے ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پی ٹی وی فلم کا مقصد نوجوانوں کی مشغولیت کو بڑھانا ہے، پاک فلکس پر پی ٹی وی اور فلم کا تمام آرکائیو موجود ہوگا، پاکستان سے باہر بیٹھے لوگ بھی اس سے مستفید ہوں گے،پی ٹی وی کا مینڈیٹ قومی بیانیہ تشکیل دینا ہے، اس دوڑ میں شامل نہیں ہونا جو اس کی ہے ہی نہیں۔پی ٹی وی فلمز اور پاک فلکس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی وی فلم ڈویڑن کا مقصد نوجوانوں کی فلم سازی میں مشغولیت کو فروغ دینا ہے،پاک فلکس پراجیکٹ میں پی ٹی وی کے مواد کو آن لائن کیا جائے گا،2017ء میں پی ٹی وی فلم ڈویڑن پر کام شروع کیا تھا، 2018ء میں کابینہ کی منظوری سے پاکستان کی پہلی فلم پالیسی لانچ کی۔وفاقی وزیرنے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے 70 سال مکمل ہونے پر جمال شاہ نے پاکستان کی پہلی کلچر پالیسی تیار کی تھی،بدقسمتی سے ملک میں فلم کو انڈسٹری کا درجہ نہیں دیا گیا،2018ء میں ہم نے نہ صرف پالیسی بنائی بلکہ پہلی مرتبہ فلم اور کلچر سیکٹر کو اس میں شامل کیا، ہم نے فلم پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کر کے ایک جامع مسودہ دیا، فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلی فلم پالیسی میں فلم انڈسٹری کو ٹیکس مراعات اور سینما کیلئے انفراسٹرکچر مراعات موجود تھیں،بدقسمتی سے سابق دور میں فلم پالیسی پر عمل نہیں ہو سکا،پی ٹی وی سکرین معاشرے کے لئے بیانیہ تشکیل دیتی ہے،اس وقت ٹیکنالوجی ایڈوانس ہو چکی ہے، سینما گرافی بھی بہتر ہے لیکن موادکا فقدان ہے۔

مریم اورنگزیب 

مزید :

صفحہ اول -