پی ٹی آئی ارکان کی استعفے والے دن سے تنخواہ روک دی،پرویز اشرف
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جس دن سے تحریک انصاف کے اراکین نے استعفے دیئے ہیں اس دن سے ان کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں،استعفے دینے والے کچھ اراکین نے رابطے کئے ہیں، جن حضرات نے استعفے دئیے ہیں ان کے دستخط نہیں ملتے، وہ ہاتھ سے لکھ دیں،ابھی وقت موجود ہے، جب وقت ختم ہوگا فیصلہ کرونگا،ملکی مسائل کا صبر و تحمل کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑے گا،اسکا مل جل کر حل نکالنا پڑے گا۔پپس میں منعقدہ ورکشا پ سے خطاب کے دور ان صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے جن حضرات نے استعفے دیئے ہیں ان میں شکوک وشبہات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ استعفیٰ دینا کے کچھ قواعد و ضوابط ہیں،اگر کوئی ممبر استعفیٰ دیتا ہے تو میرا فرض ہے تعین کروں کہ بغیر کسی دباؤ کے استعفیٰ دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ جب تک یہ بات واضح نہ ہو استعفیٰ منظور نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ جن حضرات نے استعفے دیے ان میں شکوک وشبہات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ استعفے دینے والوں میں کچھ لوگوں نے رابطے کیے ہیں،فی الحال میں اراکین کا منتظر ہوں جب وقت ختم ہوگا تو فیصلہ کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ جس تاریخ سے استعفے آئے ان کی تنخواہ روک دی گئی ہیں۔
اپرویز اشرف