ملکی سلامتی اور خود مختاری سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرینگے: آرمی چیف

ملکی سلامتی اور خود مختاری سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرینگے: آرمی چیف

  

         راولپنڈی (آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان  کی سلامتی اور خودمختاری کے حوالے سے ذمہ داریاں پوری کرینگے۔آئی ایس پی آر  کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں 80 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور پاکستان آرمی کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس  کے دوران شرکاء کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ سپہ سالار نے آپریشن ردالفساد کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اب تک کی کامیابیوں کو سراہا۔آرمی چیف نے جیو اسٹریٹجک ماحول کو تیار کرنے سے متعلق آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ایک پیشہ ور ادارہ ہونے کے ناطے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ایک مقدس فریضہ کے طور پر پوری کرے گی۔

آرمی چیف

   راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کی امیری فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل (پائلٹ) جاسم محمد احمد المنائی نے ملاقات کی جسم یں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق قطر کی امیری فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل (پائلٹ) جاسم محمد احمد المنائی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل قمر  جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاک فوج بھی قطر کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔قطری کمانڈر نے نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -