وفاقی کابینہ، این اے 75  ڈسکہ میں انتخابی عملے کیخلاف کارروائی کی رپورٹ طلب 

  وفاقی کابینہ، این اے 75  ڈسکہ میں انتخابی عملے کیخلاف کارروائی کی رپورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ نے این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی عملے کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو افسران کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اس کے علاوہ این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن انکوائری پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی مانگی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے  ضلعی انتظامیہ،پولیس افسران اور پریذائڈنگ افسران کے خلاف کاروائی پر رپورٹ طلب کی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ سیکرٹری کابینہ آئندہ اجلاس میں این اے 75 ڈسکہ پر رپورٹ پیش کریں۔

وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -