حمزہ، زرداری ملاقات سے پی پی، ن لیگ میں ڈیڈ لاک ختم 

  حمزہ، زرداری ملاقات سے پی پی، ن لیگ میں ڈیڈ لاک ختم 

  

      لاہور(شہزاد ملک سے)پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کا اثر۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پنجاب کابینہ کی تشکیل اور محکموں کی تقسیم ڈیڈ لاک کا خاتمہ شروع ہو گیا  اور دونوں جماعتوں کے مابین برف  پگھلنا شروع ہو گی ہے اس سلسلے کی پہلی کڑی کا آغاز  پنجاب کے جنرل سیکرٹری اورسینئروزیر 5 اپر مال پر واقع سینئر وزیر کے سرکاری ہاوس میں  شفٹ ہونے سے ہو گیا ہے۔بدھ کے روز حسن مرتضی پارٹی کے رہنماوں میاں محمد ایوب,اسرار بٹ اور دیگر کے ساتھ اپنی اس سرکاری رہایش گاہ میں شفٹ ہو گیے ہیں،ذرایع کے مطابق حسن مرتضی نے پارٹی راہنماوں سے کہا کہ جمعے یا پھر ہفتے تک محکموں کا نوٹفکیشن اور باقی وزراء کا حلف اور ہمارے مشیروں کا معاملہ بھی حل ہو جاے گا کیونکہ وزیر اعلی پنجاب نے یقین دہانی کروای ہے کہ آیندہ 2 روز میں آپکے تعطل میں رہنے والے سارے مسائل کو حل کردیا جاے گا۔ذرایع کے مطابق حسن مرتضی کے سرکاری گھر میں شفٹ ہونے کی وجہ سے جیالوں میں خوشی کی لہر دوڑ گی ہے

ڈید لاک

مزید :

صفحہ اول -