پاکستان نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے 306 رن کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، بابر اعظم 103 اور امام الحق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ 127 اور شمارہا بروکس 70 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ رومین پاؤل 32، روماریو شیفرڈ 25 اور کپتان نیکولس پوران نے 21 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے 2، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔
میچ