یوسف گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد(آئی این پی) سابق وزیر اعظم اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی، اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل اور ڈویژن بینچ کا فیصلہ قانون و حقائق کے منافی ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ڈپٹی سپیکر رولنگ فیصلہ میں طے پیرامیٹرز کے برعکس ہے۔پریزائڈنگ آفیسر نے بدنیتی سے سات ووٹ مسترد کیے۔
یوسف رضا گیلانی