بجلی 7.91روپے فی یونٹ مہنگی، اوسط ٹیرف 24.82روپے کا ہوگیا: نیپرا

بجلی 7.91روپے فی یونٹ مہنگی، اوسط ٹیرف 24.82روپے کا ہوگیا: نیپرا

  

       اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے عوام پربجلی بم گرا دیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے جاری اعلامیہ میں فی یونٹ بجلی 7روپے 91پیسے مہنگی کردی گئی،جس کے بعد نیشنل اوسط ٹیرف 24روپے 82پیسے فی یونٹ تک پہنچ گیا۔نیپرا نے کہا ہے کہ ٹیرف بڑھنے کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ نیپرا کے جاری اعلامیہ کے مطابق موجودہ ٹیرف گزشتہ ٹیرف سے7.91روپے فی یونٹ زیادہ ہے۔اعلامیہ کے مطابق نیپرا کا تعین کردہ اوسط ٹیرف 16.91روپے تھا جواب 24.82روپے ہوگیا ساتھ ہی اس میں ٹیرف بڑھنے کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیداواری لاگت بڑھنا بتایا گیا ہے۔

نیپرا

مزید :

صفحہ اول -