تبدیلی سرکار نے ایندھن کی خریداری نہ کرکے بحران پیدا کیا

   تبدیلی سرکار نے ایندھن کی خریداری نہ کرکے بحران پیدا کیا

  

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منور انجم نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت یہ کوشش کررہی ہے کہ بجلی بحران کو کنٹرول کرنے کے لیے جو اقدامات کر سکتی ہے وہ کرے۔ وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر تبدیلی سرکار بروقت ایندھن خرید کر جاتی ایل این جی کا بروقت انتظام کیاجاتا تو آج ہم بحران پیدا ہی نہ ہوتا مگر افسوس کی بات تو یہ ہے کہ جب ان کو پتہ چلا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے نتیجے میں ہم کنفرم چلے جایں گے تو انہوں نے جان بوجھ کر بحران پیدا کیا۔

منور انجم 

مزید :

صفحہ اول -