لاکھوں مالیت کی منشیات گھرمیں رکھنے کے الزام میں گرفتارملزم‘ عدم ثبوت کی بناء پر بری 

لاکھوں مالیت کی منشیات گھرمیں رکھنے کے الزام میں گرفتارملزم‘ عدم ثبوت کی ...

  

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج قاضی عطاء اللہ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات گھرمیں رکھنے کے الزام میں گرفتارملزم کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے  امجدنور ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق  ملزم ثمین شاہ ساکن باڑہ کے گھرسے 61کلوگرام افیون اور24کلوگرام چرس برآمد کی تھی اس موقع پر وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پرعائدالزامات بے بنیاد ہیں اوراس کے خلاف فرضی مقدمہ درج کیاگیاہے اس حوالے سے آئی جی پی نے انکوائری بھی کی تھی  جس میں وہ بے گناہ قرار دے دیاگیاہے عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزم کو عدم ثبوت کی بناء بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -