گیٹیگری بی ہسپتال چکدرہ کے درجہ چہارم ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

  گیٹیگری بی ہسپتال چکدرہ کے درجہ چہارم ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر) گیٹیگری بی ہسپتال چکدرہ کے درجہ چہارم ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے حکومت کے خلافط شدید نعرہ بازی کی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدر عمرپرویز وردگ کی قیادت میں کیٹیگری بی ہسپتال چکدرہ کے پیرامیڈیکس درجہ چہارم ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں چکدرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر عمر پرویز وردگ، ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پرویز مشوانی اور پیرامیڈیکس کے صلاح الدین نے تشویش کااظہار کیاکہ حکومت پیرامیڈیکس درجہ چہارم ملازمین کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے، انہوں نے پنشن کی بحالی، ہیلتھ پروفیشنل  اور ڈسپیریٹی الاؤنس کی فراہمی، ہیلتھ کارڈ کے اجراء، ڈپلومہ ہولڈر درجہ چہارم ملازمین کی ترقی اور آنے والے بجٹ میں تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر انہیں حقوق ان کے حقوق نہ دیئے گئے تو وہ شدیداحتجاج کے لئے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -