لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو تباہی سے بچایاجائے،وائی ڈی اے

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو تباہی سے بچایاجائے،وائی ڈی اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)ینگ ڈاکٹر ایسوسی کے عہدیداروں نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پشاور اور صوبے کے  سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کرپشن عروج پر ہے کیونکہ برکی کے سامنے سب بے بس ہے حالیہ پرچیز میں جسمیں 5,5ملین کی کرپشن ہوئی ہے اس میں کیپرا رولز کے برعکس لوگوں کو ٹھیکہ دے کر پرائس آف چواس مقررکی گئی جس میں ایسو سی ایٹ،ہسپتال ڈائریکٹر اور سیکرٹری بی اوجی براہ راست ملوث ہے جس کے ہمارے پاس ثبوث بھی ہے یہ انکوائری نوشیراوان برکی کی ایما پر ہوئی ہے لیکن کوئی اسکوایمپلیمنٹ نہیں کرسکتاہے،ینگ ڈاکٹرز کے ترجمان نے مزید کہا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال آج کل غیر اخلاقی سرگرمیوں کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بناہواہے جس کا براہ راست اثر مریضوں کے علاج پر پڑھ رہاہے کوئی پوچھنے والانہیں کیونکہ سب ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال بدنام ہورہاہے ان کا مزید کہناتھا کہ 70کے قریب پروفیسرز ہسپتال چھوڑکرچلے گئے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کے علاج میں خلل پڑھ رہی ہیں۔کورونا فنڈ میں 56کروڑ کی خرد برہوئی ہے لیکن جو لوگ ملوث تھے ان کو بڑے بڑے عہدوں پر بٹھایاگیا ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز حضرات جوکہ ہسپتال میں ٹریننگ کررہے ہیں وہ 24/7ہسپتال میں موجود رہتے ہیں کسی بھی ناگہانی صورت میں اور ہسپتال میں داخل مریضوں کی دیکھ بھال یہی ٹرینی ڈاکٹرز کرتے ہیں لیکن اس ہسپتال کی انتظامیہ نے ہمارے ڈاکٹرز کو ہاسٹل سے بے دخل کردیاہے جس کا کوئی قانونی جواز نہیں ہم ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے ترجمان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال کو تباہی سے بچایاجائے۔