ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ بائیوٹیکانالوجی کے زیراہتمام ایک روزہ ورکشاپ 

ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ بائیوٹیکانالوجی کے زیراہتمام ایک روزہ ورکشاپ 

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر)ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ بائیوٹیکانالوجی کے زیراہتمام ایک روزہ ورکشاپ، ورکشاپ کاانعقاد بائیولاجیکل سیفٹی ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا گیا تھا، حیاتیاتی حفاظت پر ہینڈز آن ٹریننگ ورکشاپ میں پاکستان بائیولاجیکل سیفٹی ایسوسی ایشن کے ماسٹر ٹرینرزکامسٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے پروفیسرڈاکٹر امجد حسین اور یونیورسٹی آف ہری پور کے ڈاکٹر جاوید محمد نے طلبہ اور محققین کے لئے حیاتیاتی تحفظ، چیلنجز اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر تفصیلی روشنی ڈالی، ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رشید احمد، شعبہ بائیوٹیکنالوجی کے چیئرپرسن پروفیسرڈاکتر فضل ہادی، فیکلٹی ممبرزاور طلبہ نے ورکشاپ میں شرکت کی، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رشید احمد نے ورکشاپ کے ریسورس پرسنز میں شیلڈز جبکہ بائیولاجیکل سیفٹی کے حوالے سے پوسٹر مقابلہ جیتنے والوں میں اسناد تقسیم کیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -