ڈیرہ‘ نامعلوم چور مختلف اوقات میں 10 بیٹریاں چوری کرکے لے گئے

ڈیرہ‘ نامعلوم چور مختلف اوقات میں 10 بیٹریاں چوری کرکے لے گئے

  

 ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)تھانہ پروآ کی حدود گاؤں بھٹیسر اور عادل سپرا میں نامعلوم چور مختلف اوقات میں 10 بیٹریاں چوری کرکے لے گئے،موبائل کمپنی کے سیکورٹی آفیسر کی رپورٹ پر مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود گاؤں بھٹیسر اور عادل سپرا میں نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاورز سے بیٹریاں چوری کی الگ الگ وارداتوں میں نامعلوم چور 10 بیٹریاں چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ پروآ میں درج کرائے گئے مقدمات کے مطابق پہلی واردات میں گاؤں بھٹیسر کے قریب کھیتوں میں لگے موبائل ٹاور سے نامعلوم چور4بیٹریاں جبکہ عادل سپرا گاؤں میں لگے موبائل ٹاور سے 6بیٹریاں 48وولٹ چوری کر کے لے گئے ہیں۔ پروآ پولیس نے نجی موبائل فون کمپنی کے سیکورٹی انچارج آصف گنڈہ پور کی رپورٹ پر دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -