بلامبٹ کے مقام پر دریا ئے پنجکوڑہ میں 15سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بلامبٹ کے مقام پر دریا ئے پنجکوڑہ میں 15سالہ نوجوان ڈوب کر جان بحق رسیکیو کی ٹیم نے ان کی لاش کو دریا ئے پنجکوڑہ سے برآمد کر لی ریسکیو 2211زرائع کے مطابق انہیں بلامبٹ پل کے قریب تیمرگرہ کے رہائشی نوجوان عزیر ولد زبیر کی ڈوبنے کی اطلاع ملی جس پر ریسکیوکی غوطہ خور ٹیم، اور سول ڈیفنس کے رضا کا روں نے ان کی لاش دریا ئے پنجکوڑ ہ سے برآمد کرکے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال تیمرگرہ پہنچا یا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔