صوابی‘ جیب صاف کرنیوالا ملزم گرفتار

صوابی‘ جیب صاف کرنیوالا ملزم گرفتار

  

صوابی(بیورو رپورٹ)تورڈھیر پولیس نے جیب کترا پرقابو کرگرفتار کرکیچور شدہ رقم مبلغ 23000 روپے برآمد کرلی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز مدعی مقدمہ محمدطاہر سکنہ تورڈھیر جہانگیرہ نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ وہ رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران سفر جواں سالہ لڑکے نے رکشہ میں سوار ہو کر تھوڑی دیر بعد اتر گیا، بعد میں معلوم ہوا کہ میری جیب سے 23000 روپے غائب تھے۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور پشم گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او تورڈھیر سب انسپکٹر الطاف خان اورایڈیشنل ایس ایچ او ناظم خان نے تفتیش کرکے جس کے دوران ملزم کا سراغ لگا کر کامیاب کارروائی کے دوران ملزم حمید اللہ سکنہ افغانستان حال پشاور کو گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ رقم برآمد کی گئی ہے جب کہ مزید انٹاروگیشن جاری ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -