نانبائی تنظیموں کا آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج

نانبائی تنظیموں کا آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) نانبائی تنظیموں نے آٹے کی قیمت میں اضافے پر شدید احتجاج کیا ہے گذشتہ روز خیبرپختونخواہ نانبائی ایسوسی ایشن اور انجمن نانبائیان ایسوسی ایشن حقیقی گروپ نے فوارہ چوک صدر سے پشاور پریس کلب تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جس میں شہر بھر سے نانبائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کی قیادت خیبر پختونخواہ نانبائی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر خائستہ گل اور ضلعی جنرل سیکرٹری رحمان اللہ کر رہے تھے پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے شہر بھر کے تندوروں پر سوئی گیس میسر نہیں مہنگا آٹا ملنے پر سستی روٹی نہیں فروخت کر سکتے کیونکہ سبسڈائزاد آٹا فراہم کرنے میں صوبائی حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نیا نرخ دینے میں ٹال مٹول کر رہی ہے روٹی کا نیا نرخ نہ ملا تو اگلے ہفتہ سے شٹر ڈاؤن کیا جائے گا انتظامیہ 150 گرام روٹی کے 20 روپے نرخ کا فوری اعلان کرے کیونکہ آٹے کے بڑھتے نرخ میں 15 روپے روٹی فروخت نہیں کر سکتے صوبائی صدر خیبرپختونخواہ نانبائی ایسوسی ایشن خائستہ گل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نانبائیوں کے مسائل کو سنجیدہ لیتی تو آج سڑکوں پر نہ نکلتے انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں روٹی کا نرخ نہ دیا گیا تو شٹرڈاؤن کرینگے جس کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہو گی بعدازاں نانبائی تنظیموں نے احتجاج ختم کر کے صدر روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا۔