پشاور‘ سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں 

پشاور‘ سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس نے گزشتہ ماہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران سٹریٹ کرائمز سمیت منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے، کاررائیوں کے دوران سٹریٹ کرائمز اور دیگر جرائم برخلاف مال میں ملوث 44 گینگز کو بے نقاب کرتے ہوئے122 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر تین لاکھ ر روپے سے زائد رقم،21 عدد قیمتی موبائل فونز، 13 عدد گاڑیاں، 38عدد موٹر سائیکل، 10 تولہ طلائی زیورات اور دیگر متفرق قیمتی اشیاء برآمد کی گئیں ہیں، اسی طرح قمار بازوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے داو پر لگی رقم بھی برآمد کی گئی ہے، شہر میں قیام امن اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر قبضہ مافیا، راہزنی، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کی از سرنو فہرستیں مرتب کر کے ان کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا ہے جبکہ جیلوں سے رہا ہونے والے افراد سمیت ان کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے افراد کی بھی کڑی نگرانی کا عمل شروع کیا گیا ہے اسی طرح قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث1120اشتہاری مجرمان سمیت متعدد سہولت کاروں اور پناہ سمیت مختلف مواقعوں پر مدد فراہم کرنے والے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے  معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کی خاطر بھی گزشتہ ماہ خصوصی کارروائیاں کی گئیں ہیں جن کیدوران 726 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن میں مخصوص گاہک کو منشیات فراہم کرنے والے منشیات فروش اور ڈیلرز سمیت منشیات سمگلرز بھی شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر23 کلو گرام آئس،40 کلو گرام ہیروئن اور201 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس سمیت سینکڑوں بوتل شراب بھی برآمد کی گئی ہے، گزشتہ ماہ منشیات کی لت میں مبتلا افراد کو بھی معاشرے کے کارآمد شہری بنانے کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے تحت گزشتہ ماہ 382 افراد کو منشیات بحالی مراکز میں داخل کرایا گیا ہے  امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کی خاطر نیشنل ایکشن پلان کے تحت پشاور بھر میں 250 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں جس کے دوران گھر گھر تلاشی کے دوران تین ہزار سے زائد مشکوک اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش کی گئی ہے جن کے دوران حراست میں لئے گئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف675 مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ سرچ آپریشنز اور دیگر کاروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ میں ملوث711 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے54 کلاشنکوف،8 کالا کوف،47رائفل،11 شارٹ گن،763 عدد پستول، ایک ہینڈ گرنیڈ اور17 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید نے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاون کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے ڈویژنل سطح پر مزید موثر کارروائیاں کرنے کی خاطر ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی ٹاسک حوالے کیا ہے جس کے تحت دیگر کاروائیوں کے ساتھ ساتھ قبضہ مافیا، ہوائی فائرنگ، منشیات اور اسلحہ نمائش کے خلاف بھی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے