نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی‘ تحریک لبیک کا احتجاج کا اعلان 

نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی‘ تحریک لبیک کا احتجاج کا اعلان 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) تحریک لبیک خیبرپختونخوا کے امیر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی کی خصوصی ہدایات پر بی جے پی ترجمان کے حضور نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخانہ کلمات کے خلاف کل بعد از نماز جمعہ پشاور سمیت صوبے کے تمام شہروں میں تحفظ ناموس رسالت احتجاج ریکارڈ کیا جائیگا۔تحریک لبیک کے سیکرٹری انفارمیشن سید محرم شاہ کے مطابق چارسدہ میں مظاہرے کی قیادت صوبائی امیر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی کریں گے جبکہ چکدرہ میں مفتی نور محمد نورانی،تھانہ میں علامہ خادم الرسول،سوات مینگورہ میں علامہ رضا خان،بحرین میں علامہ سردار علی،اسبنڑں میں علامہ ابراہیم صدیقی،مردان پریس کلب کے باہر علامہ قاری فضل واحد،تحصیل گڑھی کپورہ میں علامہ شاہ حسین رضوی،تحصیل کاٹلنگ میں علامہ منان ہاشمی،جمیل چوک پشاورمیں مفتی عابد علی،تحصیل ملاگوری میں قاری زین اللہ،تحصیل جمرود میں ملا عامر عزیزی،تحصیل لنڈی کوتل میں قاری نوشاد،ضلع نوشہرہ تاروجبہ تا تحصیل پبی پریس کلب کے باہر علامہ ثناء اللہ رضوی،ضلع مہمند رن چوک میں علامہ مفتی حضرت یوسف اور ضلع صوابی میں مظاہرے کی قیادت صاحبزادہ مسروراحمد حنفی کریں گے۔مظاہروں میں تحریک لبیک کے ہزاروں کی تعداد میں کارکنا ن شریک ہوں گے جبکہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اس حوالے سے صوبائی امیر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کیا جائے۔حرمت رسول ؐ پر ہماری جان،مال اور اولاد بھی قربان ہے۔بھارتی حکومتی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ ریمارکس سے امت مسلمہ کے دل مجروح ہوئے ہیں۔ایسے گستاخوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے تھا۔بی جے پی رہنماء کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے جبکہ پاکستان یہ مسئلہ او آئی سی کے سامنے اٹھائے اور اس کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -