پیراویٹرنری ایسو سی ایشن کا اپ گریڈیشن کیلئے ڈیوٹی کا بائیکاٹ 

پیراویٹرنری ایسو سی ایشن کا اپ گریڈیشن کیلئے ڈیوٹی کا بائیکاٹ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پیراویٹرنری ایسو سی ایشن کی جانب سے اپ گریڈیشن کیلئے ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز اپ گریڈیشن کیلئے باچا خان چوک میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جبکہ خبردار کیا ہے کہ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں عید کیلئے لگنے والی منڈیوں میں بھی ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کیا جائے گا مظاہرین کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان اور دیگر عہدیدار کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے حق میں مطالبات درج تھے۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک سال سے اپ گریڈیشن کے فائلز دفاتر میں گھوم رہے ہیں لیکن کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں جو سراسر ظلم و زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے اندر اور باہر جانوروں کا علاج پیرا ویٹرنری ہی کرتے ہیں اور دیگر محکموں سے زیادہ کام کرتے ہیں لیکن ان کا سکیل نہیں بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر ملازمین کی طرح پیرا ویٹرنری کو بھی 14،16 اور 17 سکیل دیا جائے اور مہنگائی کی تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے جبکہ واضح کیا ہے کہ احتجاج جاری رہنے کی صورت میں لمپی سکن‘ کانگو اور دیگر بیماریاں مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -