حصورؐ کی شان میں گستاخانہ جملوں کی میں مذمت کرتے ہیں‘ اکبر خان

حصورؐ کی شان میں گستاخانہ جملوں کی میں مذمت کرتے ہیں‘ اکبر خان

  

چارسدہ(بیورورپورٹ) پختوخوا قومی مومنٹ نے انڈیا میں حصورؐ کی شان میں گستاخانہ جملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارت سے فور ی طور پر سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آ ئی سمیت موجود حکومت نے عوام پر مہنگائی کے بم گر ا دیئے ہیں جس کے خلاف تحریک کا آ غاز کرچکے ہیں جس میں صوبے کے نوجوانوں کو شامل کرکے اشرافیاں کے خلاف آواز اٹھائینگے۔اس حوالے سے چارسدہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پختوخو ا قومی مومنٹ کے صوبائی راہنماء اکبر خان، ضلعی صدر ولی محمد خان اور جنرل سیکرٹری صبا خان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں پچھلے کئی دہائیوں سے ایک اشرافیہ حکمرانی کر رہا ہے جنہوں نے آج تک عوام کے فلاح کے لئے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کے لئے کام کئے ہیں۔ایک وقت تک جب ہمارا ملک چین جیسے ملک کو قرض دیتا تھا لیکن اب حکمرانوں کے غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم قرض سمیت بھیک مانگنے پر مجبور ہو چکے ہیں جو ان حکمرانوں کی عیاشیوں اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ پاکستان میں اقتدار میں رہنے والے اشرافیہ نے ملک کے تباہی کو ہمیشہ دوسروں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے لیکن اصل ذمہ دار یہی چند سرمایہ دار ہیں جو کبھی ایک پارٹی اور کبھی دوسری پارٹی کے شکل میں ہم پر حکمرانی کر رہے ہیں جس کے خلاف اب عوام کو کھڑ ا ہونا پڑے گا اور مہنگائی،بے روزگاری سے نجات حاصل کرنے کیلئے کروڑوں پاکستانیوں کوان سینکڑوں حکمرانوں سے حساب لینا ہو گا۔ پی ٹی آئی نے عوام سے پہلے تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر ووٹ لیا جبکہ اب ملک کے نوجوانوں کو آزاد پاکستان کے نام پر دھوکے دے رہے ہیں لیکن اس بار صوبے کے نوجوانوں کو گمراہ نہیں ہونے دینگے اسلئے چارسدہ سے پختون خو ا قومی مومنٹ کے نام سے تحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جس میں صوبے کے نوجوانوں کو اکٹھا کرکے انہیں سب سے پہلے ہم پر مسلط ہونے والے اس اشرافیہ کے بارے میں آگاہی دینا ہو گی۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا مقصدپارلیمانی سیاست میں حصہ لینابلکہ عوام کو ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف آگاہی دینا ہے۔ اس موقع اپنے تحریک کا جھنڈا متعارف کرایا جو کہ کالے اور سفید رنگ پر محیط ہے جسمیں سے کالا رنگ ملک کے موجود حالات مہنگائی بے روزگاری،بجلی اور گیس بحران کو ظاہر کرتا ہے جبکہ سفید رنگ روشنی کے کرن کو ظاہر کرتاہے۔اس موقع پر تحریک کے عہدیداروں نے بھارت میں حصورؐکی شان میں گستاخانہ جملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارت سے فور ی طور پر سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -