وزیر اعظم کی چوہدری شجاعت  سے ملاقات، خیریت دریافت کی 

وزیر اعظم کی چوہدری شجاعت  سے ملاقات، خیریت دریافت کی 

  

  اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم  میاں محمد شہباز شریف   چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ  گئے جہاں انہوں نے ان سے ملاقات کی  اور انکی خیریت دریافت کی۔چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم کو بیرون ملک پاکستانیوں اور بجٹ کے متعلق تجاویز دیں۔ وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا کہ تجاویز بہت عوامی ہیں اور ان کو ضرور بجٹ کا حصہ بنائیں گے،آپ کے دونوں وزیر بہت محنتی اور دیانتدار ہیں۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین  نے کہا کہ ہم سب نے ملکر اس ملک کو معاشی بحران سے نکلنا ہے۔بدھ کو وزیر اعظم  میاں محمد شہباز شریف  نے  چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ  گئے اور انکی خیرت دریافت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، وفاقی وزیر سالک حسین، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، صوبائی وزیر ملک احمد خان، مسلم لیگ ق کے مرکزی  رہنما چوہدری شافع حسین اور ق لیگ کی ایم این اے فرخ خان بھی ملاقات میں موجود تھیں۔چوہدری شجاعت نے وزیراعظم  شہباز شریف کو بیرون ملک پاکستانیوں اور بجٹ کے متعلق تجاویز دیں۔ وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا کہ چوہدری شجاعت کی تجاویز بہت عوامی ہیں اور ان  کو ضرور بجٹ کا حصہ بنائیں گے،آپ کے دونوں وزیر بہت محنتی اور دیانتدار ہیں۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین  نے کہا کہ ہم سب نے ملکر اس ملک کو معاشی بحران سے نکلنا ہے۔

وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -