سرکار دو عالم ؐ اور شعائر اسلامی کی بیحرمتی ناقابل قبول ہے: علامہ ساجد نقوی

  سرکار دو عالم ؐ اور شعائر اسلامی کی بیحرمتی ناقابل قبول ہے: علامہ ساجد نقوی

  

     کراچی(سٹاف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھارت میں شعائر اسلامی اور پیغمبر اکرمؐ پر دیے گئے ریمارکس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک میں رسول اکرم ؐ و شعائر اسلام کی بے حرمتی قابل تشویش ہے، اسلامی ممالک کے اقدامات مستحسن ہیں،انہیں مزید موثر بنا کر بھارتی مسلمانوں کو ظلم و دباؤ سے بچانے کی ضرورت ہے۔علامہ ساجد علی نقوی نے کہا مقبوضہ کشمیر سمیت پورے بھارت میں پہلے ہی مسلمانوں کیساتھ ساتھ دیگر اقلیتوں کو مختلف انداز سے مظالم، دباؤ اور توہین کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی مباحثے میں توہین آمیز بیانیے سے پوری دنیا بالخصوص مسلم دنیا کے جذبات کو شدید مجروح کیا گیا۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ پورے پاکستان میں جمعتہ المبارک یوم سوگ و احتجاج کے طور پر منایا جائے گا، تمام مسلمان اور آئمہ جمعہ کو اس بے حرمتی اور توہین کیخلاف بھرپور آواز بلند کریں، انتہا پسندی کیخلاف قراردادیں منظور کی جائیں۔دوسری جانب علامہ ساجد نقوی نے بین الاقوامی یوم تحفظ خوراک کے موقع پر گفتگو میں کہا کرہ ارض پر وسائل کو منصفانہ کئے بغیر اس بڑھتے ہوئے چیلنج سے نبردآزما نہیں ہوا جاسکتا۔ انسانیت کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ انتہاء پسندی و دہشت کردی کیساتھ ساتھ اگر کوئی ہے تو وہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی ہے اسکی وجہ سے بڑھنے والا درجہ حرارت اور وسائل کی تقسیم میں بے اعتدالی ہے۔قرآن کریم کے اس آفاقی پیغام "دولت چند ہاتھوں میں گھومتی نہ رہے" اس فلسفے کو سمجھ کر آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

علامہ ساجد نقوی

مزید :

صفحہ اول -