عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے،وفاقی وزیر صحت 

  عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے،وفاقی وزیر صحت 

  

 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہاہے کہ عوام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے، مریضوں کے لئے ضروری ادویہ کی امپورٹ اور ایکسپورٹ کے لئے پاکستانی کونسل خانوں سے رابطہ کر کے اس عمل کو آسان کیا جائے گا،ڈریپ باہر ملک سے زاتی استعمال کی ادویہ درامد کی مخصوص اجازت کو مزیز اسان بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کرے، ڈریپ کے ملازمین کی رکی ہوئی پرموشنز جلد از جلد کی جائیں،ڈریپ کے ادارے میں میرٹ شفافیت کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنایں گے۔بدھ کو وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اف پاکستان کادورہ کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم روف نے وزیر صحت کو ڈریپ کے امور کارکردگی اور چیلنجز بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سائلین کی درخواستوں کو نمٹانے کیلئے بروقت اور فاسٹ ٹریک پر کام کرنے کی ہدایت کی۔عوام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مریضوں کے لئے ضروری ادویہ کی امپورٹ اور ایکسپورٹ کے لئے پاکستانی کونسل خانوں سے رابطہ کر کے اس عمل کو آسان کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی ڈرگ کنٹرولز کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں اسانیاں پیدا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ڈریپ باہر ملک سے زاتی استعمال کی ادویہ درامد کی مخصوص اجازت کو مزیز اسان بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کرے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈریپ کے ملازمین کی رکی ہوئی پرموشنز جلد از جلد کی جائیں،ڈریپ کے ادارے میں میرٹ شفافیت کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنایں گے۔

وزیرصحت 

مزید :

صفحہ اول -