وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رشید احمد کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات

   وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رشید احمد کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکدرہ(تحصیل رپورٹر) وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رشید احمد کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان سے ملاقات، ملاقات میں ملاکنڈ یونیورسٹی سے متعلق متعدد امور زیربحث لاکر تبادلہ خیال کیاگیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رشید احمد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملاکنڈ یونیورسٹی سے متعلق کئی اہم امور زیر بحث لائے گئے، اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان نے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رشید احمد کو ملاکنڈ یونیورسٹی ویمن کیمپس کے لئے اراضی خریدنے میں مکمل تعاون کی یقین دیانی کرائی، یونیورسٹی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کی جانب سے جامعہ ملاکنڈ کے لئے نیک خواہشات اور مکمل تعاون کاخیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیاہے۔

مزید :

صفحہ اول -