بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے،عبدالرحمن سلفی

بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے،عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (پ ر) امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول پر دوسری مرتبہ 30 روپے کے علاہ بجلی  پر بھی بے تحاشہ اضافہ کرکے  عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے آشیا فروخت، ٹرانسپورٹ کے کرایوں ودیگر تمام ضروریات زندگی کی قیمتوں میں ازخود  اضافہ ہوگیا ہے  جس پر ملکی اہم  اداروں نے تاحال کوء نوٹس نہیں لیا    مہنگائی بے قابو ہوگئی ہے تاجر۔ ٹرانسپورٹ۔ سخت پریشان ہیں لوگ کس  کو اپنی تکلیف بتائیں وزیراعظم اپنے کپڑے بیچنے کی باتیں نہ کریں جو کرنے کے کام ہیں وہ کریں  مولاناعبدالرحمن سلفی سے مرکز اہلحدیث میں مختلف تاجر شخصیات نے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا حکومت سارا بوجھ عوام پر ڈال رہی اور ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے  یہ تو سمجھ آگیا کہ حکومت ان کے بس کی بات نہیں ہے یہ حق حکمرانی   کھو چکے ہیں  صرف اپنے مسائل حل کرہے آئیں ہیں مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا حکومت کو چاہیے فوری طور پر   صدر، وزیراعظم، ججز، قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی، سینٹ  چیرمین و ارکان  و دیگر حکومتی زمہ داران  سے  پیٹرول کی مد میں حاصل سہولیات کو ختم کیا جائے اور عوام پر سے 60روپے پیٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ واپس لتے ہوئے پیڑول وبجلی کی قیمتوں میں واضح کمی احکامات  دینے چاہیے  تاکہ عوام میں پائی جانے والی  بے چینی  و پریشانی کا خاتمہ ممکن ہو سکے  مولاناعبدالرحمن سلفی نے  کہاہمارے حکمران  آئی ایم ایف کی تمام سخت ترین شرائط  من و عن مان رہے ہیں جس سے انکی عوام دشمنی  ظاہر ہوتی ہے  انہوں نے کہا حکومت کو عوام کے معاشی حالات کو مد نظر رکھ کر کوء قدم اٹھانا چاہیے  حکمرانوں کا حالیہ رویہ  خطرناک  سمت کی جانب ملک کو لے جا رہا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -