سکھر میں گرمی میں اضافہ، درجہ حرات بڑھنے لگا،شہری نڈھال
سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر میں گرمی میں اضافہ، درجہ حرات بڑھنے لگا،شہری گرمی سے نڈھال،شدت کم کرنے کیلئے شہریوں نے نہروں، واٹر پارک کا رخ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر سمیت اطراف کے علاقوں میں منگل کے روز گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے سے شہریوں کی بڑی تعداد نے گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے نہروں اور نجی واٹر پارکوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے، لینس ڈاؤن پل، کیر تھر کینال، کندھرا، روہڑی، دیگر مقامات پر بڑوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے پہنچ کر گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نہا کر گرمی مٹانے کی کوشش کی گرمی بڑھنے کے باعث معمولات زندگی بھی متاثر رہے سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا ہے گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی سکھر الیکٹرک پاور سپلائی سپیکو انتظامیہ کی جانب سے دیہی و شہری علاقوں می گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دن بھر آنکھ مچولی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا جس کے باعث گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔