جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 12 مسافر گرفتار

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 12 مسافر گرفتار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے جعلی ویزے اور دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 12 مسافروں کو گرفتار کرلیا ہے۔یہ کارروائیاں ایف آئی اے امیگریشن سیل نے گزشتہ ماہ مئی کے دوران جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پر کیں، اس دوران جعلی ویزے، دستاویزات پر بیرون ملک جانیوالے 12 مسافروں کو جہاز سے آف لوڈ کرکے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافر جعلی ویزے، مشتبہ پاسپورٹ، شناختی سے بیرون ملک جارہے تھے۔ مسافروں کو گرفتار کرکے پاسپورٹ سیل منتقل کردیا گیا، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -