ٹرانس جنڈرز کے وفد کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

ٹرانس جنڈرز کے وفد کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کولیشن فار انکلوسیو پاکستان کے کراچی سے ٹرانسجنڈرز کے وفد کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان پاکستان تحریک انصاف   کراچی کے صدر بلال غفار نے ٹرانسجنڈرز تنظیم کا پارٹی میں استقبال کیا، بلال غفار کی جانب سے ٹرانسجنڈرز کے حقوق کیلئے پی ٹی آئی میں الگ ونگ کے قیام کی یقین دہانی کرائی گئی ملاقات میں متجنس افراد ایکٹ 2018کے قانون، بلدیاتی قانون سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی ملاقات میں اراکین اسمبلی ادیبہ حسن، ڈاکٹر سیماء، اکرم چیمہ، شہزاد قریشی بھی موجود تھے اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے  کہا کہ  خواجہ سراء معاشرے کی روز مرہ زندگی کا اہم حصہ ہے ٹرانسجینڈرز تنظیم کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -