ملتان ، کمشنر انجینئر  عامر خٹک کا یوریا کھاد کے فروخت پوائنٹس ، ویئر ہاؤسز اور گودام کا دورہ ، سٹاک رجسٹرز چیک کئے 

ملتان ، کمشنر انجینئر  عامر خٹک کا یوریا کھاد کے فروخت پوائنٹس ، ویئر ہاؤسز ...
ملتان ، کمشنر انجینئر  عامر خٹک کا یوریا کھاد کے فروخت پوائنٹس ، ویئر ہاؤسز اور گودام کا دورہ ، سٹاک رجسٹرز چیک کئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  کمشنر انجینئر عامر خٹک نے  یوریا کھاد فروخت پوائنٹس، وئیر ہاؤسز، گودام کا دورہ کیا اور  ریکارڈ، سٹاک رجسٹرز چیک کیے، کمشنر نے رجسٹر پر درج نمبر پر رابطہ کر کے قیمت خرید اور مقدار سے متعلق تصدیق کی ۔

تفصیلات کے مطابق کسانوں کو  یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے  کمشنر انجینئر عامر خٹک نے یوریا کھاد فروخت پوائنٹس ، ویئر ہاؤسز اور گودام کا دورہ کیا ، کمشنر نے  کھاد مارکیٹ،نوٹیفائیڈ پوائنٹس پر کھاد کی طلب  اور  رسد کا جائزہ لیا ، اس دوران انہوں نے   شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے ۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ  فرد، گرداوری،کسان کارڈ کے بغیر کھاد فراہم نہیں کی جائے گی،  مڈل مین مافیا کی سرکوبی کیلئے فرد لازم کی گئی ہے،  ڈویژن میں یوریا کھاد کی کوئی قلت نہیں ہے، حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے افسران فیلڈ میں نکلیں۔ 

عامر خٹک نےمزید کہا کہ  نان ڈیکلیئرڈ، مارکیٹ میں قلت کا باعث بننے والے سٹاک پر کارروائی کی جارہی ہے،  ڈیلرز حضرات خوشحال کسان، خوشحال پاکستان کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔