مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آج پھر مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آج پھر مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی
مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آج پھر مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کے علاقے مارگلہ ہلز کے مختلف  مقامات پر آج پھر سے آگ بھڑک اٹھی ،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے دامن کوہ میں ہرقسم کی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے دامن کوہ کےملحقہ دیہات کے لیے بھی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ  دنوں بھی مارگلہ ہلز  کے جنگل  میں آتشزدگی کا واقعہ  پیش آیا تھا، اس کےعلاوہ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا کے کئی جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -