’’ترامیم پر شاہ محمود نے کہا تھا کہ ٹھیک ہیں مگر پاگل عمران خان نہیں مانتا‘‘ راناثناء اللہ کا دعویٰ

’’ترامیم پر شاہ محمود نے کہا تھا کہ ٹھیک ہیں مگر پاگل عمران خان نہیں ...
’’ترامیم پر شاہ محمود نے کہا تھا کہ ٹھیک ہیں مگر پاگل عمران خان نہیں مانتا‘‘ راناثناء اللہ کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ فیٹف اور نیب ترامیم سے متعلق گزشتہ حکومت نے خود ہی ہمیں پیشکش کی اور مذاکرات کے لیے بلایا تھا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے بعد میں ہماری ہی تجاویز کو میڈیا میں ہمارے خلاف استعمال کرنا شروع کردیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں الگ سے بلایا اور کہا کہ آپ کی تجاویز ٹھیک ہیں لیکن پاگل عمران خان نہیں مان رہا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -