عمران خان کو ملکی قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے،ملک توڑنے کی بات کرنا نا قابل معافی جرم ہے، پیپلزپارٹی گلف

عمران خان کو ملکی قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے،ملک توڑنے کی بات کرنا نا ...
عمران خان کو ملکی قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے،ملک توڑنے کی بات کرنا نا قابل معافی جرم ہے، پیپلزپارٹی گلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے شعبہ اطلاعات کے عہدیداران کا ماہانہ مشاورتی اجلاس دبئی میں ہوا جس کی صدارت میاں منیر ہانس صدرپیپلز پارٹی گلف/مڈل ایسٹ نے کی- اجلاس میں شعبہ اطلاعات گلف/مڈل ایسٹ کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری سجاد نزیر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک اسلم،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عرفان قمر گوندل ،نائب صدر نثار محمود خٹک، خواتین ونگ سیکرٹری اطلاعات گلف/مڈل ایسٹ نجمہ جیلانی، ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات ملک خرم شھزاد، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا عمران انوارخان، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید طاہر علی گردیزی اور اجلاس کے میزبان ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات گلف سید عاطف عباس علی گیلانی نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد بیرونی ممالک میں پارٹی کے شعبہ اطلاعات کو دنیا بھر میں مزید فعال کرنےکے لیے  مشاورت اور لائحہ عمل تیار کرنا تھا ۔ شعبہ اطلاعات سے منسلک عہدے داران نے آپس میں مشاورت اور تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کے موجودہ حالات پہ غور وخوض کیا۔
اجلاس میں پارٹی امور پر توجہ دینے اور موجودہ حالات میں دنیا بھر میں پارٹی سے منسلک کارکردگی کو نیوز چینلز، پرنٹ میڈیا، سوشل میڈیا، فیس بک، ٹوئٹر کے ذریعے اجاگر کرنے پہ زور دیا گیا۔ شعبہ اطلاعات وہ شعبہ ہے جس سے تمام اندرونی و بیرونی ملکی غیر ملکی معاملات سے آگاہی ملتی ہے۔ لہزا شعبہ اطلاعات کے کارکنان کواس پہ خاص توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا-  میاں منیر ہانس نے گلف سے منسلک شعبہ اطلاعات کے سیکیرٹریز کی کارکردگی کوسراہا  اور کہا کہ ہمیں اس شعبہ کو دنیا بھر میں فعال کرنے کے لئے مزید محنت کی ضرورت ہے جس کے لیئے آپس میں تبادلہ خیال اور رابطہ زوم لنک و دیگر ذریعوں سے کیا جائے  تاکہ پیپلز پارٹی آنے والے انتخابات میں اپنا ووٹ بینک میں  مزید اضافہ کر سکے۔

پیپلز پارٹی گلف/مڈل ایسٹ شعبہ کے  سیکرٹری شعبہ اطلاعات چوھدری سجاد نزیر نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے اجلاس میں شامل انفارمیشن سیل کے عہدے داران کے کام کوسراہا اور ان سے اس شعبے کو مزید فعال کرنے کے لئے مشاورت کی۔ اجلاس میں شامل گلف ریجن   کے دیگر عہدے داران نے موجودہ حالات میں وزیر خارجہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اقدامات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئےانہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔ تمام عہدے داران نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ بیرون ملک رہتے ہوئے انفارمیشن سیل کو مزید مضبوط بنائیں گے اور پارٹی کے لئے مزید جدوجھد کرتے رہیں گے-

اجلاس میں تمام عہدے داران نے عمران خان نیازی کے ملک دشمن بیان پہ غم و غصہ کا اظہار کرتے ھوئےاور اس کے بیانیے کی شدید مزمت کی اور کہا کہ پاکستان کو توڑنے والا پاکستانی شہریت کا حقدار نہیں-  عمران خان نیازی ملکی سالمیت کے لئے خطرے کا باعث بنتا جارہا ہے۔اس کو قانون کے تحت سخت سزا دی جائے۔