شہباز شریف فیملی پر منی لانڈرنگ کیس،شریک ملزم مقصود چپڑاسی انتقال کرگئے

شہباز شریف فیملی پر منی لانڈرنگ کیس،شریک ملزم مقصود چپڑاسی انتقال کرگئے
شہباز شریف فیملی پر منی لانڈرنگ کیس،شریک ملزم مقصود چپڑاسی انتقال کرگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )شہبازشریف اوران کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا اہم نام مقصود چپڑاسی انتقال کرگئے ہیں۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کے اہم نام اور شریف خاندان کے کاروبار میں شامل مقصود چپڑاسی حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہو گئے ہیں ،مقصود چپڑاسی ان دنوں بیرون ملک مقیم تھے اور ان کے اکاؤنٹ میں رقم آنے پر کیس میں شامل کیا گیا تھا۔

مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے نکلنے کا دعوی شہزاد اکبر نے کیا تھا ،کیس کی تفتیش کے دوران ہی مقصود کو دل کی تکلیف ہوئی تھی، مقصود کے اہل خانہ نے ان کے انتقال پر کچھ کہنے سے گریز کیا ہے تاہم ان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی مقصود انتقال کرگئے ہیں۔

ن لیگ کا موقف تھا کہ شریف خاندان سے منسلک ملازمین کو دوران تفتیش ہراساں کیا جاتا رہا جس کے وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے۔اس سے قبل شریف خاندان کے ملازم فضل داد بھی انتقال کرچکے ہیں۔

مقصود چپڑاسی کے انتقال پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرشہبازگل نے ٹویٹ کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کیا مقصود چپڑاسی کو قتل کردیا گیا؟

مزید :

اہم خبریں -قومی -