ضمنی انتخابات ، لاہور کے حلقےصرف چار، 112امیدوار الیکشن لڑنے کو تیار  

   ضمنی انتخابات ، لاہور کے حلقےصرف چار، 112امیدوار الیکشن لڑنے کو تیار  
   ضمنی انتخابات ، لاہور کے حلقےصرف چار، 112امیدوار الیکشن لڑنے کو تیار  

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور کے 4 صوبائی حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں جاری کردی ہیں، 4 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر گزشتہ روز  112 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے پی پی 167سے نذیر چوہان سمیت 32 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،پی پی 168 سے 19 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،پی پی 170 سے کل 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اورپی پی 158 سے پی ٹی آئی 35 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں،کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی سکروٹنی کا آغاز آج( 9جون) سے شروع ہوگا جو 11جون تک جاری رہے گااورحتمی فہرستیں 24جون کو آویزاں کی جائیں گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -