کراچی والوں کیلئے بری خبر ، بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیپر انے کراچی والوں پر بھی بجلی گرا دی ، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے کراچی والوں کیلئے بجلی کے فی یونٹ میں 6 روپے 49 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 6 روے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی ، کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔