ہم پرخرچہ بھی کرو۔۔۔۔پنجاب پولیس نے بجٹ میں 35ارب روپے اضافی مانگ لیے

ہم پرخرچہ بھی کرو۔۔۔۔پنجاب پولیس نے بجٹ میں 35ارب روپے اضافی مانگ لیے
ہم پرخرچہ بھی کرو۔۔۔۔پنجاب پولیس نے بجٹ میں 35ارب روپے اضافی مانگ لیے

  

لاہور(یونس باٹھ سے)پنجاب پولیس نے بجٹ میں 35ارب روپے اضافی مانگ لیے،پولیسنگ کروانی ہے تو خرچہ بھی ہو گا،خرچے کی یہ ڈیمانڈ پنجاب پولیس کی طرف سے سامنے آئی ہے۔ پنجاب پولیس نے حکومت سے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ میں خاطر خواہ اضافے کی ڈیمانڈ کر دی ہے۔پنجاب پولیس کی طرف سے مالی سال 2023-2022 کیلئے اضافی  بجٹ کی فرمائش سامنے آئی ہے۔نئے مالی سال کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے 127 ارب روپے کے بجٹ کی ڈیمانڈ کی گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 35 ارب روپے زیادہ ہے۔آئندہ مالی سال کیلئے 127ارب روپے ڈیمانڈ کرنیوالی پنجاب پولیس کو گزشتہ سال 92 ارب روپے کا بجٹ ملا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجا ب پولیس کے بجٹ کا 80 فیصد حصہ پولیس اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں کیلئے مختص ہوتا ہے، 20 فیصد بجٹ کو آ پریشنل امور کیلئے مختص کیا جاتا ہے۔یاد رہے چند روز قبل یہ خبر آئی تھی کہ پنجاب حکومت کی طرف سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کمی کے حکومتی فیصلے کے بعد متعدد منصوبوں پرکٹ لگایا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -