ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے 

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے 
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے 

  

  کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ۔

ترجمان چھیپا نے بھی عامر لیاقت حسین کے انتقال کی تصدیق کر دی ۔ عامر لیاقت حسین کو  طبیعت ناساز ہونے کے باعث گھر سے ایمبولینس کے ذریعے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق  گھر کے ملازم کا کہنا ہے کہ جنریٹر عامر لیاقت کے کمرے میں موجود تھا ، عامر لیاقت کی طبیعت صبح سے خراب ہو گئی تھی ،  عامر لیاقت بیہوش ہو گئے تھے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ   عامر لیاقت کے گھر میں دھواں بھرا ہوا تھا ۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین پرویز مشرف کے دور میں  وزیر مملکت رہے جبکہ  2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -Breaking News -