’’پاکستانی مرد اب دوسری شادی نہیں کر سکتے کیونکہ۔۔‘‘ اداکارہ درفشاں نے بیان جاری کر دیا

’’پاکستانی مرد اب دوسری شادی نہیں کر سکتے کیونکہ۔۔‘‘ اداکارہ درفشاں نے ...
’’پاکستانی مرد اب دوسری شادی نہیں کر سکتے کیونکہ۔۔‘‘ اداکارہ درفشاں نے بیان جاری کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیسی تیری خودغرضی ڈرامہ سٹار درفشاں کا کہنا ہے کہ ملکی معشیت انتہائی بدحالی کا شکار ہے، پٹرول جہاں 200 روپے ہو، وہاں اب پاکستانی مرد ایک سے زیاد ہ شادی نہیں کر سکتے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ درفشاں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے میزبان نے اسلام میں چار شادیوں کے حوالے سے سوال کیا۔جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’میں کہتی ہوں کہ ایک شادی کریں اور اسے اچھے سے نبھائیں، وہ علیحدہ کے زمانے تھے جب مرد چار شادیاں نبھا جاتے تھے لیکن آج کا مرد ایک شادی بھی مشکل سے نبھاتا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہاکہ آج کل کے مردوں اور خواتین میں برداشت بالکل ختم ہوچکی ہے اور پھر مردوں کی سوچ بھی یہی ہے کہ عورت کو سنبھالنا کافی مشکل ہے، تو وہ کس طرح دو عورتوں کو سنبھالے گے جبکہ ملکی معشیت انتہائی بدحالی کا شکار ہے اور پٹرول بھی 200کراس کر چکا ہے۔‘ جس پر میزبان کہتے ہیں کہ درفشاں نے ایک اور فتوا لگا دیا ہے کہ پٹرول 200سے مہنگا ہو چکا ہے تو اس طرح کی معشیت میں دو شادیاں نہیں کر سکتے یہ ناممکن ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ درفشاں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

        

مزید :

تفریح -