8اراکین اسمبلی ، وزرا تو 3سے 4گھنٹے آپ کے ساتھ ہوتے ہیں عوامی خدمت کب کرتے ہیں ؟مریم نواز سے صحافی کا سوال

8اراکین اسمبلی ، وزرا تو 3سے 4گھنٹے آپ کے ساتھ ہوتے ہیں عوامی خدمت کب کرتے ہیں ...
8اراکین اسمبلی ، وزرا تو 3سے 4گھنٹے آپ کے ساتھ ہوتے ہیں عوامی خدمت کب کرتے ہیں ؟مریم نواز سے صحافی کا سوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)مریم نواز سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے دائیں بائیں وفاقی وزرا کھڑے ہیں ، یہ سرکاری خزانے سے تنخواہ لیتے ہیں ان کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے لیکن یہ تو 3سے 4گھنٹے تو آپ کے ساتھ ہوتے ہیں تو عوامی خدمت کب کرتے ہیں ؟
مریم نواز نے جواب دیا کہ اگر آپ کو ان کے کام میں کوئی کوتاہی نظر آتی ہے تو بتائیں ،خدمت کی نیت سے آئے ہیں ،مریم نواز نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دیکھا ہے کہ یہ رات کے 2بجے تک آفس میں بیٹھ کر بجٹ پر کام کر رہی ہوتی ہیں ، جس پر صحافی نے سوال کو دوبارہ واضح کیا کہ جب ہم سادگی اور کفایت شعاری کی بات کرتی ہیں تو آپ کو نہیں لگتا کہ پارلیمنٹ اراکین کو اس وقت پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے آپ کے اردگرد 8پارلیمانی اراکین موجود ہیں جن کوتنخواہ سرکاری خزانے سے ملتی ہے ۔ جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ وہ اس پارٹی کی رکن بھی ہیں اور سیاسی سرگرمی ہمارا حق ہے وہ جس کے پاس جائیں نہ جائیں ان کی مرضی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -