عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم 3 رکنی  ٹیم کرے گی 

عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم 3 رکنی  ٹیم کرے گی 
عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم 3 رکنی  ٹیم کرے گی 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ہیں جن کا پوسٹمارٹم 3 رکنی  ٹیم کرے گی۔

نجی ٹی وی"  دنیا نیوز" کے مطابق  پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ نے کہا کہ  معمول کےمطابق پولیس کنٹرول پراطلاع دی ہے، پولیس کارروائی کے بعد عامر لیاقت کاپوسٹ مارٹم کیاجائےگا، پوسٹ مارٹم کیلئےمیت مردہ خانےمنتقل کی جائےگی،ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم پوسٹ مارٹم کرےگی۔

پوسٹ مارٹم کیلئے  عامرلیاقت حسین کی میت جناح ہسپتال پہنچادی گئی ہے ۔ اس سے قبل عامر لیاقت حسین کو طبیعت انتہائی ناساز ہونے کے باعث ان کے گھر سے ایمبولینس کے ذریعے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، ہسپتال ذرائع کے مطابق  عامر لیاقت  حسین کو مردہ حالت میں لایاگیا تھا۔

عامر لیاقت کی موت کی وجوہات پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے پر ہی  معلوم ہو گیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -