ڈاکٹر عامر لیاقت کے ڈرائیور جاوید اور ملازم ممتاز کے پولیس کو دیئے گئے بیان کی تفصیل سامنے آ گئی 

ڈاکٹر عامر لیاقت کے ڈرائیور جاوید اور ملازم ممتاز کے پولیس کو دیئے گئے بیان ...
ڈاکٹر عامر لیاقت کے ڈرائیور جاوید اور ملازم ممتاز کے پولیس کو دیئے گئے بیان کی تفصیل سامنے آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے بعد ان کے ملازم اور ڈرائیور کا پولیس کو دیئے گئے بیان کی تفصیل سامنے آ گئی ہے ۔
ڈرائیور جاوید اور ملازم ممتاز کے مطابق 2گھنٹے سے گھر کی بجلی بند تھی اور جنریٹر چل رہا تھا، اچانک جنریٹرکادھواں بھرنے سے میری اور عامر بھائی کی طبیعت خراب ہوئی۔ملازم ممتاز نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ جنریٹر ایک ہفتہ قبل ہی خریدا تھا لیکن کچھ دنوں سے خراب چل رہا تھا۔ملازم کا کہنا تھا کہ میں گھرکا مرکزی دروازہ کھول کر باہر آیا تو ڈرائیور جاویدکی آواز آئی کہ عامر لیاقت کی طبیعت خراب ہورہی ہے، ہم دونو ں نے کے کمرے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔
دوسری جانب عامر لیاقت کے ڈرائیور جاوید نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 7 سال سے عامر لیاقت کے ساتھ کام کررہا ہوں، دھواں بھرنے کے بعد جب میں نے ممتاز اور باہر موجود دکانداروں کو آواز دی اور ہم واپس عامر لیاقت کے کمرے میں ان کے پاس پہنچے تو وہ فرش پر گرے ہوئے تھے، اس کے بعد فوری ریسکیو کو بلاکر انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا، ایمبولیس میں عامر لیاقت کے ساتھ ہی تھا۔
ڈرائیور نے مزید بتایا کہ ہسپتال جاکر معلوم ہوا کہ وہ انتقال کرچکے ہیں جس کے بعد ہم نے عامر لیاقت کے اہل خانہ کو اطلاع دی جس پر اہل خانہ نے کہا کہ گھر جاو¿ اور پولیس کو بیان ریکارڈ کراو¿۔

مزید :

قومی -