اُستانی کو شراب کے نشے میں دھت ہو کر اپنے طالبعلم کے ساتھ بوس و کنار کرنا بہت مہنگا پڑ گیا 

اُستانی کو شراب کے نشے میں دھت ہو کر اپنے طالبعلم کے ساتھ بوس و کنار کرنا بہت ...
اُستانی کو شراب کے نشے میں دھت ہو کر اپنے طالبعلم کے ساتھ بوس و کنار کرنا بہت مہنگا پڑ گیا 

  

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں ایک خاتون سکول ٹیچر پر اپنے کم عمر طالب علم کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگ گیا۔ دی مرر کے مطابق ایشلے مک کونیل نامی اس ٹیچر کے خلاف ٹربیونل انکوائری جاری ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سکاٹ لینڈ کے شہر کیتھنیس میں ایشلے مک کونیل اپنے 15سالہ طالب علم ایملی چارٹن کو لے کر ایک نائٹ کلب میں گئی اور وہاں شراب پی کر اس اس کے ساتھ بوس و کنار شروع کر دی۔

ٹربیونل میں بیان دیتے ہوئے ایملی چارٹن نے بتایا ہے کہ ایشلے کا یہ رویہ صرف میرے ساتھ ہی تھا۔ ہمارے ساتھ سکول کے کچھ دیگر ٹیچرز اور طالب علم بھی تھے مگر ایشلے نے ان میں سے کسی کے ساتھ ایسی حرکت نہیں کی۔ اس نے چار سے پانچ بار میرا بوسہ لیا اور مجھے نامناسب انداز میں چھوتی رہی۔واضح رہے کہ ایشلے مک کونیل تھرسو ہائی سکول میں پڑھاتی تھی جہاں سے اب اسے معطل کیا جا چکا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -