چڑیا گھر میں پنجرے کے قریب جا کر ویڈیو بنانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا ، چمپنزی نے پکڑ لیا 

چڑیا گھر میں پنجرے کے قریب جا کر ویڈیو بنانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا ، چمپنزی ...
چڑیا گھر میں پنجرے کے قریب جا کر ویڈیو بنانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا ، چمپنزی نے پکڑ لیا 
سورس: Screengrab

  

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیاءکے ایک چڑیا گھر میں ایک نوجوان چمپنزی کے پنجرے کے بہت قریب چلا گیا جس پر چمپنزی نے ایسی حرکت کرڈالی کہ دیکھنے والوں کے بھی اوسان خطا ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ انڈونیشیاءکے شہر سائیک ہولو میں واقع کاسانگ کولیم نامی چڑیا گھر میں پیش آیا جہاں 19سالہ نوجوان حسن عارفین کو پنجرے کے بہت قریب آ جانے پر چمپنزی نے دبوچ لیا۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چمپنزی پہلے حسن کی شرٹ کو پکڑتا ہے اور پھر اس کی ایک ٹانگ کو مضبوطی سے پکڑ لیتا ہے اور اس کے پاﺅں پر کاٹنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس دوران حسن عارفین مسلسل چیخ و پکار کر رہا ہوتا ہے۔ حسن کے ساتھ اس کا ایک دوست بھی موجود ہوتا ہے جو اسے چھڑانے کی کوشش کرتا ہے اور کافی دیر بعد اس میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ حسن ویڈیو بنانے کے لیے سیفٹی جنگلہ عبور کرکے چمپنزی کے جنگلے کے پاس چلا جاتا ہے اور چمپنزی کے سامنے کھڑا ہو کر ڈانس شروع کر دیتا ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عام طور پر یہ چیمپنزی بہت پرسکون رہتا ہے۔ حسن نے جنگلے سے اسے لات مارنے کی کوشش کی تھی جس پر یہ مادہ چمپنزی پبھر گیا اور اس کو دبوچ لیا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -