عامر لیاقت کی بیٹی نے والد کے پوسٹ مارٹم سے منع کردیا

عامر لیاقت کی بیٹی نے والد کے پوسٹ مارٹم سے منع کردیا
عامر لیاقت کی بیٹی نے والد کے پوسٹ مارٹم سے منع کردیا
سورس: File

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی صاحبزادی دعائے عامر نے اپنے والد کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔ عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد پولیس حکام نے کہا تھا کہ موت کی وجہ جاننے کیلئے ان کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا تاہم ان کی بیٹی نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عامر لیاقت کی میت کو چھیپا کے سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ عامر لیاقت کے صاحبزادے کی لندن سے واپسی کے بعد پوسٹ مارٹم کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -