پہلی مرتبہ ماﺅتھ واش سے منہ کی صفائی کرنے کے نقصانات سامنے آ گئے 

پہلی مرتبہ ماﺅتھ واش سے منہ کی صفائی کرنے کے نقصانات سامنے آ گئے 
پہلی مرتبہ ماﺅتھ واش سے منہ کی صفائی کرنے کے نقصانات سامنے آ گئے 
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) منہ کی صفائی کے لیے اب ماﺅتھ واش کا چلن عام ہو چکا ہے لیکن اب دانتوں کے ایک ماہر ڈاکٹر نے اس حوالے سے سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سین ڈیاگو کے ڈاکٹر کمیل ہوز نے لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہ کی صفائی کے لیے ماﺅتھ واش کا استعمال مجموعی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر کمیل کا کہنا تھا کہ ”ماﺅتھ واش استعمال کرنے سے منہ بالکل صاف ہو جاتا ہے، یعنی اس سے منہ میں موجود اچھے بیکٹیریا بھی مر جاتے ہیں جو کسی بھی شخص کی مجموعی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہوتے ہیں۔ ان بیکٹیریا کی عدم موجودگی انسان کو کوئی طرح کے عارضوں میں مبتلا کر سکتی ہے۔یہ بیکٹیریا نائٹرک آکسائیڈ پیدا کرتے ہیں جو ہمارے بلڈپریشر کو کم رکھنے اور دل کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔ “

مزید :

تعلیم و صحت -