موبائل فون کا ایک حد سے زائد استعمال کرنے والے صارفین کو سائنسدانوں نے بری خبر سنا دی 

موبائل فون کا ایک حد سے زائد استعمال کرنے والے صارفین کو سائنسدانوں نے بری ...
موبائل فون کا ایک حد سے زائد استعمال کرنے والے صارفین کو سائنسدانوں نے بری خبر سنا دی 
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون کا بہت زیادہ استعمال کرنے والے لوگوں کو سائنسدانوں نے ایک انتہائی بری خبر سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق نئی تحقیق کے نتائج میں ’بک ‘ (Buck)انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے یہ حیران کن انکشاف کیا ہے کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال لوگوں میں خطرناک بیماریوں کا سبب بن کر ان کی عمر میں کمی کر سکتا ہے۔ 
سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ سکرین زیادہ دیر تک دیکھنے سے آنکھوں کو جو نقصان پہنچتا ہے وہ جسم کے دیگر اعضاءپر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے مکھیوں پر تجربات کیے ہیں۔اس دوران جن مکھیوں کو زیادہ روشنی میں رکھا گیا تھا ان کی عمر دیگر مکھیوں کی نسبت واضح طور پر کم ہو گئی تھی۔ نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ سکرین سے آنکھوں کو پہنچنے والا نقصان دیگر اعضاءکے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو بھی کمزور کرتا ہے اور کئی حوالوں سے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔